مودی کے دورہ کے بعد سے نوازشر یف کی جنرل راحیل شر یف سے کوئی ’’بات ‘‘نہیں ہوئی‘ ملاقات کیلئے وزیر اعظم نے کابینہ سمیت کسی کو اعتماد میں نہیں لیا ‘سیاستدانوں کی اکثر یت ’’چور ‘‘ہے ‘اس لیے وہ احتساب کیخلاف متحد ہیں ‘افواج پاکستان کو بھی احتساب کر نے سے روکا جا رہا ہے ‘حکمرانوں کی نااہلی سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے معاملے پر پنجاب کو ’’گالیاں ‘‘پڑ رہی ہے ‘ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی آج بھی ایک اور ’’اندر ‘‘سے (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے ‘ 2016سے نوازشر یف حکومت سے نجات حاصل نہ کی گئی تو ملک سے کرپشن کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہوگا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد کا انٹرویو

اتوار 10 جنوری 2016 17:36

مودی کے دورہ کے بعد سے نوازشر یف کی جنرل راحیل شر یف سے کوئی ’’بات ‘‘نہیں ہوئی‘ ملاقات کیلئے وزیر اعظم نے کابینہ سمیت کسی کو اعتماد میں نہیں لیا ‘سیاستدانوں کی اکثر یت ’’چور ‘‘ہے ‘اس لیے وہ احتساب کیخلاف متحد ہیں ‘افواج پاکستان کو بھی احتساب کر نے سے روکا جا رہا ہے ‘حکمرانوں کی نااہلی سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے معاملے پر پنجاب کو ’’گالیاں ‘‘پڑ رہی ہے ‘ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی آج بھی ایک اور ’’اندر ‘‘سے (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے ‘ 2016سے نوازشر یف حکومت سے نجات حاصل نہ کی گئی تو ملک سے کرپشن کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہوگا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 جنوری۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ نر یندری مودی کے دورہ کے بعد سے نوازشر یف کی جنرل راحیل شر یف سے کوئی ’’بات ‘‘نہیں ہوئی کیونکہ ملاقات کیلئے وزیر اعظم نے کا بینہ سمیت کسی کو اعتماد میں نہیں لیا ‘سیاستدانوں کی اکثر یت ’’چور ‘‘ہے اس لیے وہ احتساب کے خلاف متحد ہیں اور افواج پاکستان کو بھی احتساب کر نے سے روکا جا رہا ہے ‘حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے معاملے پر پنجاب کو ’’گالیاں ‘‘پڑ رہی ہے ‘ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی آج بھی ایک ہیں اور ’’اندر ‘‘سے (ن) لیگ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہے ‘2016سے نوازشر یف حکومت سے نجات حاصل نہ کی گئی تو ملک سے کرپشن کے خاتمے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ تحر یک انصاف اور عوامی تحر یک کو آخر کار سڑکوں پر ہی آکر سیاست کر نا ہوگی کیونکہ اسکے بغیر موجودہ حکمرانوں کر پشن ‘لوڈشیڈ نگ اور لوٹ مار کے نظام کا خاتمہ ممکن نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نوازشر یف سمجھتے ہیں کہ وہ فوج کی شمولیت اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر بھارت کو واہگہ کے راستہ تجارت کی اجازت دے دیں گے تو ایسا کبھی ممکن نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ملک پر چوروں کا گرو مسلط ہو چکا ہے اور ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اگر خود کش حملہ اور گولی چلانا دہشت گردی ہے تو بجلی اور گیس کی لوڈشیڈ نگ اور کر پشن بھی کسی دہشت گردی سے کم نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکمران آئی ایم ایف کے اشاروں پر چل رہے ہیں اور 40ارب کے بعد مزید اربوں روپے کے ٹیکس لگانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد رواں سال مارچ اور اپریل تک ملک میں بہت کچھ ہو سکتا ہے اور (ن) لیگ کی حکومت کی حکومت سے نجات بھی حاصل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں عمران خان مجھ سے بہتر لیڈر ہے اس لیے ہی میں انکے ساتھ ہوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں