(ن) لیگی حکومت آئینی مدت پوری کر تی نظر نہیں آتی ‘ پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کر نیوالوں کو مایوسی ہوگی ‘(ن) لیگ خود اپنی دشمن ہے انکو رخصت کر نے کیلئے کسی اور کو احتجاجی تحر یک چلانے کی ضرورت نہیں پڑ یگی ‘بلاول بھٹو کے پنجاب میں آنے سے پارٹی مزید مضبوگی،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنر ل سردار لطیف خان کھوسہ کی خصوصی بات چیت

اتوار 10 جنوری 2016 19:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء) پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنر ل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی کوشش کر نیوالوں کو مایوسی ہوگی ‘(ن) لیگ خود اپنی دشمن ہے انکو رخصت کر نے کیلئے کسی اور کو احتجاجی تحر یک چلانے کی ضرورت نہیں پڑ یگی ‘بلاول بھٹو کے پنجاب میں آنے سے پارٹی مزید مضبوگی ۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنر ل سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ آصف زردادی کو پاکستان آنے سے کوئی خوف نہیں بلکہ وہ ڈاکٹرز کے مشورے کی وجہ سے سفر نہیں کر سکتے اور جیسے ہی ڈاکٹر زانکو اجازت دیں گے وہ پاکستان واپس آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ ملک میں جمہو ری نہیں بادشاہت کا نظام چاہتی ہے جسکی وجہ سے وہ دیگر صوبوں کی بات بھی سننے کو تیار نہیں اور سندھ کو دھمکیاں دے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی آنیوالے دنوں میں مضبوط ہوگی اور جو لوگ پیپلزپارٹی کو کمزور کر نا چاہتے ہیں ایسے لوگوں اور دیگر کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی عوام دشمن پالیساں ہی انکی سب سے بڑی دشمن ہیں اس لیے انکے آئینی مدت پوری کرنا نظر نہیں آتا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں