بلاول لکھی تقریریں کرنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں،سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں‘ ترجمان پنجاب حکومت

اتوار 10 جنوری 2016 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10جنوری۔2016ء)پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم قادری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے،وہ سندھ حکومت کی کارکردگی پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے خطاب پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ بلاول لکھی تقریریں کرنے سے پہلے سوچ بھی لیا کریں،انہیں اپنی صوبائی حکومت کی کارکردگی پر توجہ دینی چاہئے۔زعیم قادری نے کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان کے نعروں سے عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا،دانش سکول پنجاب کا ایچی سن ہے اور بلاول بھٹو اس پر تنقید نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کا کاشتکار خوشحال اور سندھ کا کاشتکار پریشان حال ہے اور یہ موازنہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں