دو ، تین برسوں سے زیر التواء نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں

فلم میکرز نے وہم ، خوف ودیگر وجوہات کی بناء پر فلمیں روکے رکھیں رکی ہوئی فلموں کے ریلیز ہونے سے مزید فلمیں بننے کا رجحان پیدا ہوگا، فلمی حلقے

پیر 11 جنوری 2016 11:34

دو ، تین برسوں سے زیر التواء نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) فلم انڈسٹری میں گزشتہ دو تین برسوں سے التواء کی شکار مکمل نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، ان فلموں پر پانچ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلموں کو ریلیز کرنیوالوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ہماری فلموں کیلئے سینماء دستیاب نہیں تھے کچھ فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے عاری ہیں جبکہ بعض فلمیں بننے کے بعد ان کے فلمساز سٹوڈیوز کا بل دینے سے قاصر ہیں، کچھ فلسمازوں کو اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کا ڈر ہے ان فلموں کو بنانیوالوں نے وہم، خوف اور دیگر وجوہات کی بناء پر فلمیں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ فلموں پر کی گئی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، البتہ کچھ پروڈیوسرز نے رواں برس اپنی نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، سنجیدہ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ رکی ہوئی فلموں کے ریلیز ہونے سے مزید فلمیں بننے کا رجحان پیدا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں