ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے، اسلم شیخ

پیر 11 جنوری 2016 12:03

ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے، اسلم شیخ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) نامور اداکار اسلم شیخ نے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت زیادہ تعداد میں فلمیں بننا خوش آئند ہے، میرے نزدیک فلموں کا جو معیار ہونا چاہئے وہ نئی فلموں میں نظر نہیں آرہا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آج کل جس طرح کی فلمیں بنائی جارہی ہیں اس کو دیکھ کر ایسا احساس ہوتا ہے کہ ٹی وی کا کوئی ڈرامہ بڑی سکرین پر دکھایا جارہا ہو اور اس کی بڑی وجہ سینئر ہدایتکاروں کا فقدان ہے، انہوں نے کہا کہ نئے ڈائریکٹرز اپنی طرف سے اچھی کوششیں کررہے ہیں مگر انہیں اپنے کام میں پختگی لانے کیلئے سینئر ہدایتکاروں سے سیکھنا ہوگا جس کیلئے وقت درکار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں