اقتصادی راہداری منصوبوں پر 45ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ملکی خوشحالی کا باعث بنے گی‘ راجہ عدیل

پیر 11 جنوری 2016 13:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر45ارب ڈالر کی وسیع سرمایہ کاری ملکی خوشحالی کا باعث بنے گی ،تمام سیاستدان سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور اس منصوبہ کے خلا ف بیانا ت سے اسے متنازعہ بنانے سے گریز کریں اور اپنے تمام معاملات حکومت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر طے کریں اقتصادی راہداری منصوبہ کو متنازعہ بناناملکی مفادات کے خلاف ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے تحت توانائی کے مختلف شعبوں میں 33ارب، ٹرانسپورٹ کے شعبہ و بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے 11ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے توانائی بحران کا خاتمہ اور ٹرانسپورٹ کے بنیادی سٹرکچر کی تعمیر سے عالمی منڈیوں تک پاکستان کی رسائی ممکن ہوسکے گی، پاک چین اکنامک کاریڈور سے تاجروں کو نئی مارکیٹیں دستیاب ہوگی اور برآمدات بڑھنے سے حکومتی زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی کامیاب اور مثبت اقتصادی پالیسیوں اور مالی شعبہ کی اصلاحات کے جامع پروگرام سے معیشت کی ترقی میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر کی جانے والی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں