توانائی بحران کے خاتمہ تک صنعتی ترقی و معاشی خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوگا ‘ ظہیر بھٹہ

پیر 11 جنوری 2016 13:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ظہیر بھٹہ نے کہا ہے کہ توانائی بحران کے خاتمہ تک صنعتی ترقی و معاشی خوشحالی کا خواب پورا نہیں ہوگا ،صنعتی مقاصد کیلئے گیس کی بندش کے فیصلے سے گیس سے چلنے والی صنعتیں بند ، لاکھوں مزدور بے روزگاراور صنعتکار مشکلات کا شکار ہیں کیونکہ گیس سے چلنے والے صنعتیں بند ہونے سے وہ قبل از وقت مال کی فراہمی کیلئے اپنے معاہدوں کی بروقت مکمل نہیں کرسکتے جس کے باعث انہیں بے پناہ مالی نقصانات کا سامنا ہے انڈسٹریز کو گیس کی عدم فراہمی سے ملکی برآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ حکومتی ریونیو میں بھی کمی واقع ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خلدون جاوید ملک سینئر وائس چیئرمین ،محمد اعظم چوہدری وائس چیئرمین کے ساتھ ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ظہیر بھٹہ نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان گیس کی قیمتوں میں اضافہ کے خاتمے کے اعلان کے ساتھ ساتھ صنعتکاروں کی مشکلات کے پیش نظر صنعتی ضروریات کے پیش نظر انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادار کریں تاکہ گیس سے چلنے والی صنعتی اپنی بھر پور پیداواری صلاحیتوں کے مطابق کام کرکے حکومتی ریونیو میں اضافہ کا باعث بنیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں