قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہوگا

پیر 11 جنوری 2016 13:16

قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز کل سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہوگا

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام قومی ون ڈے کرکٹ کپ کے دوسرے مرحلے کا آعاز کل ( منگل) سے ملک کے مختلف شہروں میں ایک ساتھ ہو گا۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق گروپ اے میں شامل ٹیموں اسلام آباد ریجن اور یو بی ایل کے درمیان میچ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، لاہور ریجن اور ایس ایس جی سی کی ٹیمیں مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد ،حیدر آباد ریجن اور پورٹ قاسم کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ پشاور ریجن اور ایس این جی پی ایل کی ٹیموں کے درمیان میچ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں مد مقابل ہوں گی ۔

گروپ بی میں شامل کراچی ریجن اور واپڈا کے درمیان میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی ،نیشنل بینک آف پاکستان اور لاہور ریجن کی ٹیمیں این بی پی اسٹیڈیم کراچی ،راولپنڈی ریجن اورکے آر ایل کی ٹیمیں یو بی ایل گراونڈ کراچی نمبر1جبکہ فاٹا اورایچ بی ایل کی ٹیمیں مقابلے کیلئے نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد کے میدان میں اتریں گی ۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 25 اور 26 جنوری کو جبکہ فائنل 28 جنوری کو دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں