اب بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ، اسٹیج پر ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جو تاریخ کا حصہ بن جائے ‘ سخاوت ناز

پیر 11 جنوری 2016 13:32

اب بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ، اسٹیج پر ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جو تاریخ کا حصہ بن جائے ‘ سخاوت ناز

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) فلم ، ٹی وی اور اسٹیج کے نامور کامیڈین اداکار سخاوت ناز نے کہا ہے کہ میری خوش قسمتی ہے کہ جن اداکاروں کو بچپن میں اسٹیج پر پرفارم کرتے دیکھا تھا قدرت نے مجھے ان کے ساتھ اداکاری کرنے کا موقع دیا اور اپنے سینئر اداکاروں کی سرپرستی و رہنمائی کی بدولت خدا نے مجھے وہ عزت و مقام دیا ہے جس کی لوگ سالوں تک خواہش کرتے ہیں ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیج کی دنیا میں امان اللہ ، سہیل احمد ، خالد عباس ڈار ، طارق جاوید ( مرحوم ) ، انور علی ، مستانہ ( مرحوم ) جاوید حسن ، ببو برال ( مرحوم ) جیسے بڑے اداکاروں کے ساتھ کام کرنا میرے لیے باعث فخر ہے اور ان ہستیوں کا شمار میرے اساتذہ میں ہوتا ہے ۔ سخاوت ناز نے کہا کہ فیصل آباد میری جائے پیدائش ہے مگر میری شناخت لاہور ہے ۔ میں اب بھی اپنے کام سے مطمئن نہیں ۔ اسٹیج پر ایسا کام کرنا چاہتا ہوں جو تاریخ کا حصہ بن جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں