گروپ بندی مافیا نے اسٹیج ڈرامے کو بربادی کی طرف دھکا دے دیا ہے ‘ اداکارہ نرما

پیر 11 جنوری 2016 13:38

گروپ بندی مافیا نے اسٹیج ڈرامے کو بربادی کی طرف دھکا دے دیا ہے ‘ اداکارہ نرما

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔11 جنوری۔2016ء) اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ گروپ بندی مافیا نے اسٹیج ڈرامے کو بربادی کی طرف دھکا دے دیا ہے ، جگ تک گروپ بندیاں ہیں اسٹیج ڈرامہ آہستہ آہستہ اپنی مقبولیت کھو دے گا ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگوں کا مزاج چڑھتے سورج کی پوجا کرنے والے لوگوں کی طرح ہے جو صرف کسی مخصوص اداکار کو سپر سٹار کا لیبل لگا کر اسی کے ڈرامے دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ ہمارے پاس ایک سے بڑھ کر ایک باصلاحیت اور خوبصورت فنکار موجود ہے مگر ڈرامہ پروڈیوسر صرف اپنے مفاد کو مد نظر رکھتے ہیں اور اسی وجہ سے ڈرامہ زوال پذیر ہو گا ۔ اداکارہ نرما نے کہا کہ فلموں اور اسٹیج ڈرامے میں کام اپنی مرضی سے کرتی ہوں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں