بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور ایک روز کی توسیع،آکل بھی مصروف دن گزاریں گے

پیر 11 جنوری 2016 19:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منگل ) کا دن بھی لاہور میں گزاریں گے۔ پیپلز پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری جو اپنے دورہ لاہور پر ہیں نے لاہور میں قیام کے لیے ایک روز کی توسیع کردی ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے دورہ لاہور میں ایک روزہ کی توسیع کا مقصد پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے وفود سے ملاقات ہیں جن میں پارٹی تنظیم کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ملاقاتوں کا سلسلہ بلاول ہاؤس لاہور میں رات گئے تک جاری رہے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں