خدمت کارڈز سے خصوصی افراد میں خوداعتمادی آئے گی ،فوزیہ مبشر
خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچا نے کاوقت آگیا،لیگی رہنماء
پیر 11 جنوری 2016 19:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممتازرہنمابیگم فوزیہ مبشر نے کہا ہے کہ خدمت کارڈ زسے خصوصی افرادمیں خوداعتماد ی آئے گی ۔خصوصی افراد کی خواہشات اور ضروریات سے چشم پوشی نہیں کی جاسکتی۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کا خدمت کارڈنویدانقلاب ہے۔خصوصی افراد کوان کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پرپہنچانے کاوقت آگیا۔
خصوصی افرادکی زندگی سہل بنانے کیلئے انہیں خصوصی خدمت کارڈزجاری کرناسیاست نہیں عبادت ہے۔اِن خصوصی کارڈزپرانہیں ہرسطح پر خاطرخواہ رعایت اورسہولت ملے گی ، یہ ان کاحق اورریاست کافرض ہے ۔انہیں اذیت اوروقت کے ضیاع سے بچانے کیلئے قطاروں سے استثنیٰ بھی دیاجائے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے ایک عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
بیگم فوزیہ مبشر نے مزید کہا کہ خصوصی افراد کے مسائل سے چشم پوشی نے ان کے اندراحساس محرومی پیداکردیاتھامگر مسلم لیگ (ن) کی مدبرومخلص قیادت نے ان کاہاتھ تھام لیا ہے۔
مناسب اصلاحات،محنت اورشفقت سے خصوصی افرادکومعاشرے کومفیدشہری بنایاجاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کیلئے ایک موثرقومی پالیسی بنانے کی اشدضرورت ہے۔ خصوصی افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں ،انہیں ہماری طرف سے صلہ رحمی کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خصوصی افرادکااعتمادبحال کرنے کیلئے انہیں گھروں اوردفتروں کے اندر ہونیوالی گفتگواورمشاورت میں شریک کیا جائے ۔ریاستی سطح پرخصوصی افراد کی فلاح وبہبودکیلئے کئے جانیوالے اقدامات تسلی بخش ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے قومی وسائل کارخ خصوصی افراداورعام آدمی کی طرف موڑدیاہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار