لاہور ‘ نابینا افراد کا ملازمتوں کے کوٹے پر عملد درآمد کے خلاف میٹروٹر یک پر کئی گھنٹے تک احتجاجی دھر نا، مذاکرات ناکام

صوبا ئی وزیر تعلیم کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کردیا

پیر 11 جنوری 2016 20:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) صوبائی درالحکومت میں نابینا افراد کا نوکر یوں کے کوٹے پر عملد درآمد کے خلاف میٹروٹر یک پر کئی گھنٹے تک احتجاجی دھر نہ‘مسافروں اور میٹر و ٹر ین کے ڈرائیوروں میں جھگڑا ‘مسافروں نے ڈرائیوروں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ‘حکومت سے نابینا افراد کے مذاکرات بھی کا میاب نہ ہوسکے ‘بہاؤ الدین زکر یا یونیورسٹی کے طلبا ء کا بھی کنال روڈ پر ٹر یفک بلاک کر کے شدید احتجاج ‘ صوبا ئی وزیر تعلیم رانامشہوداحمد خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کردیاجبکہ دونوں احتجاج کی وجہ سے گھنٹوں لاہور کی کئی سڑکوں پر بدتر ین ٹر یفک جام ‘عوام ٹر یفک جام کے دوران حکومتی پا لیسوں کے خلاف احتجاج کر تے نظر آئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کونابینا افراد نے حکومت کی جانب سے سر کاری نوکر یوں میں مختص کوٹہ پر عمل نہ کیے جانے کے خلاف کلمہ چوک میں میٹرو بس کے ٹر یک پر احتجاجی دھر نہ دیا اور نہ صرف میٹر و بلکہ فیروز پور وڈ پر جانیولای دیگر ٹر یفک کو بلاک کرد یا اور حکومت کے خلاف شدید احتجاج کرتے رہے ہیں اسی دوران محکمہ سوشل ویلفیئر کے عملے نے نابینا افراد سے مذاکرات کر نے کی کوشش کی مگر دونوں میں مذاکرات کا میاب نہ ہوسکے جبکہ احتجاج کے باعث ملحقہ سڑکوں پر بھی شدید ٹریفک جام سے شہریوں کو مشکلا ت کاسامنا رہا‘ مظاہرین کا مطالبہ کیا ہے کہ بیروزگار نابینا افراد کو فوری نوکریاں فراہم کی جائیں ، کنٹریکٹ پر بھرتی کئے گئے نابینا افراد کو مستقل کیا جائے اور نوکریوں میں 3 فیصد کوٹہ دینے کے وعدے پر عملدرآمد کیا جائے ۔

احتجاج کے باعث کینال روڈ ، فیروز پور روڈ اور ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام رہا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑاجبکہ دوسر ی طرف بہاالدین زکریا یونیورسٹی کے طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں صبح10سے شام 5بجے تک کنال روڈ پر احتجاج دھر نہ دیاجبکہ کئی گھنٹوں کے احتجاج کے بعد صوبا ئی وزیر تعلیم رانامشہوداحمد خان کی سربراہی میں قائم کمیٹی کی جانب سے مطالبات کی منظوری کی یقین دہانی پر طلباء نے احتجاج ختم کردیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں