جرائم کی شرح میں اضافہ،73ہزا ر سے زائد اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع
پنجاب میں جرائم میں اضافہ اور اشتہاریوں کے کھلے عام پھرنے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ‘ رکن اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی
پیر 11 جنوری 2016 21:01
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔11 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب میں جرائم کی شرح میں اضافہ اور 73ہزار سے زائد اشتہاریوں کی عدم گرفتاری پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروادیا ہے ۔اپنے توجہ دلاؤ نوٹس میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم میں اضافہ اوربڑی تعداد میں اشتہاریوں کے کھلے عام دندناتے پھرنے سے عوام عدم تحفظ کا شکار ہے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ داری حکومت وقت پر عائد ہوتی ہے جس میں وہ ناکام ہے ۔
اشتہاری اورڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں عوام اپنے گھروں کے دہلیز پر، بازاروں اور پبلک مقامات پر بھی محفوظ نہیں ۔خدیجہ فاروقی نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے دعوؤں کے باوجود جرائم کا گراف اوپر جارہا ہے ۔(جاری ہے)
اس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ پنجاب میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث اشتہاری ملزموں کی تعداد 73ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔
ان اشتہاریوں میں سنگین جرائم میں انتہائی مطلوب240ملزمان بھی شامل ہیں جن کے نام بلیک بک میں بھی درج ہیں جبکہ دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث انتہائی مطلوب 109ملزمان بھی شامل ہیں جن کے سروں کی قیمتیں بھی مقرر کی گئی ہے جو ایک لاکھ سے ایک کروڑ روپے ہیں ۔ یہ تمام ملزمان تاحال آزاد پھررہے ہیں۔ان کی گرفتاری تک عوام عدم تحفظ کاشکار رہیں گے اس لیے ان ملزمان کی گرفتاری کے خلاف خصوصی آپریشن اور اقدامات کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
این ٹی ڈی سی انٹر ڈیپارٹمنٹل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا، جنرل منیجر (ایچ آر) کی ٹیم فاتح
ْحکومتی غیرحکیمانہ روِش کی وجہ سے گندم کا کاشتکار بدترین بلیک میلنگ کا شکار ہے،لیاقت بلوچ
وزیر اعلیٰ پنجاب کا منشیات کے ناسور کے خاتمہ کا مشن، پنجاب پولیس صوبہ بھر میں مصروف عمل
پنجاب پولیس کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب ، شیلڈز، میڈلز اور سی سی ون سے نوازا گیا
پنجاب پولیس کی اپنے شہدا، حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم کیلئے اہم کامیابی
ماضی میں بعض جگہوں پر ذاتی مفادات کیلئے انڈسٹریل اسٹیٹسں بنیں،آئندہ کوئی انڈسٹریل اسٹیٹ زرعی زمین پر ..
پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،ذیشان رفیق
باہمی تعاون بھائی چارے کا فروغ خوشگوار معاشرہ کی تشکیل ممکن بنا سکتا ہے، گورنر پنجاب
بختاور بھٹو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی معترف
نواز شریف سے مسلم لیگ (ن) کی صدارت سنبھالنے کی درخواست، تنظیمی اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور
مسلم لیگ (ن) پنجاب کا تنظیمی اجلاس ، محمد نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کے حق میں متفقہ قرارداد منظور
نواز شریف دوبارہ پارٹی کی صدارت کا منصب سنبھا لیں ، رانا ثنا اللہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم