جناح ہسپتال سے لاپتہ ہونے والا بچہ کینال روڈ سے مل گیا

بچہ والدہ کے ساتھ خالہ کی عیادت کرنے جناح ہسپتال آیا ، والدہ نے بچے کو سکیورٹی گارڈ کے پاس چھوڑا تھا

منگل 12 جنوری 2016 12:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والا بچہ کینال روڈ سے مل گیا‘ بچہ پیر کو اپنی والدہ کے ساتھ خالہ کی عیادت کرنے جناح ہسپتال آیا تھا والدہ نے بچے کو سکیورٹی گارڈ کے پاس چھوڑا تھا کیونکہ میٹرنٹی وارڈ میں بچوں کو لے جانے کی اجازت نہیں تھی۔

(جاری ہے)

وہاں سے بچہ غائب ہوگیا تھا تاہم والدین نے اغواء کا مقدمہ دو نامعلوم خواتین کے خلاف درج کرایا تھا والدین کا شبہ تھا کہ بچے کو دو خواتین اٹھا کر لے گئی ہیں تاہم منگل کی صبح ایک شہری بچے کو گارڈن ٹاؤن تھانے میں لے کر آیا اور اس نے بتایا کہ بچہ کینال روڈ سے ملا ہے تاہم پہلے تو پولیس نے بچہ ورثاء کے حوالے کردیا مگر بعد میں پولیس نے دوبارہ ورثاء کو بلا کر بچے کو میڈیکل چیک اپ کے لئے اپنی تحویل میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل چیک اپ کے بعد ہی یہ بات سامنے آئے گی کہ آیا بچے کے ساتھ زیادتی کی گئی یا کسی دشمنی کی بناء پر بچے کو اغواء کرکے کینال روڈ پر چھوڑ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں