ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں مرکزی ملزم حماد ارشد کے بھائی اور والد کی 26جنوری تک عبوری ضمانت منظور

منگل 12 جنوری 2016 16:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) لاہور ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل میں مرکزی ملزم حماد ارشد کے بھائی اور والد کی 26جنوری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔

(جاری ہے)

منگل کو ڈی ایچ اے اراضی سکینڈل کے مرکزی ملزم حماد ارشد کے بھائی اور والد نے لاہور ہائی کورٹ میں موقف اپنایا کہ ہمارا معاملے سے کوئی تعلق نہیں اس کے باوجود نیب حکام ہمیں گرفتارکرنا چاہتے ہیں۔ ہماری عبوری ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے دونوں افراد کی دس دس لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کرلی اور نیب حکام کو 26جنوری تک دونوں افراد کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر تحریری رپورٹ طلب کرلی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں