ایل ڈی اے ایونیو ون میں بجلی کے کنکشن دینے کا کام شروع

منگل 12 جنوری 2016 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) رائے ونڈروڈ پر واقع رہائشی سکیم ایل ڈی اے ایونیو ون میں بجلی کے کنکشن دینے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سکیم کے ایف بلاک میں واقع پلاٹیوں کے مالکان اور الاٹیوں کو درخواست دینے پر بجلی کے کنکشن فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ کنکشن حاصل کرنے کے لئے درخواستیں ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن علی رضا آباد کے دفتر واقع بالمقابل گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی رائے ونڈروڈمیں جمع کروائی جا سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں