ڈی ایس ایم فورٹیٹیک برطانیہ کے وفد کی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات

پنجاب بھر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں فورٹیفائیڈ آٹا عوام کو فراہم کیا جائے گا‘پی ایف ایم اے

منگل 12 جنوری 2016 19:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء ) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سمیت ملک کے دیگر صوبوں میں فورٹیفائیڈ آٹا عوام کو فراہم کیا جائے گاتاکہ بچوں اور خصوصاً خواتین میں خون کی کمی کے باعث پیدا ہونے والی متعدد بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ پاکستان میں غذائیت سے بھر پور فورٹیفائیڈ آٹے کی تیاری اور عوام تک فراہمی کے حوالے سے گزشتہ روز ڈی ایس ایم فورٹیٹیک برطانیہ کے ایک وفد نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے دفتر میں پی ایف ایم اے کے رہنماؤں سینٹرل چیئرمین محمد نعیم بٹ ، چیئرمین پنجاب چوہدری افتخار احمد مٹو ، سابق سینٹرل کمیٹی اور چیئرمین فلور فورٹیفیکیشن عاصم رضا احمد اور رضا عباس سے ملاقات کی ۔

ڈی ایس ایم ٖفورٹیٹیک کے وفد میں ینک فونگ ، اور فرانسکوس چوم شامل تھے جبکہ ایم آئی پاکستان کی جانب سے ڈاکٹر عبدالسلام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس اہم ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ملاقات کے دوران عوام تک غذائیت سے بھر پور اور بچوں اور خواتین میں خون کی کمی کو دور کرنے والے فورٹیفائیڈ آٹے کی تیاری کے پراجیکٹ کے حوالے سمیت دیگر اہم امور پر گفتگو کی اور فورٹیفیکیشن کے اس منصوبے کو مستقل بنیادوں پر استوار کرنے کے پہلوؤں پر بھی مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔

اس اہم ملاقات کے دوران فلور فورٹیفیکیشن پراجیکٹ کی راہ میں حائل قانونی اور دیگر مسائل اور انکے حل پر بھی غور کیا گیا ۔ ملاقات کے میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وفد کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ فلور فورٹیفیکشن پراجیکٹ کی بحالی اور اس کی تکمیل کیلئے ایسی ملاقاتوں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں