2016جنرل ہسپتال میں ڈینگی علاج کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی‘ پروفیسر خالد محمود
وزیراعلی شہباز شریف کی متحرک قیادت میں رواں برس بھی ڈینگی کو شکست دیں گے‘ پرنسپل پی جی ایم آئی
منگل 12 جنوری 2016 19:24
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ اﷲ کے فضل اور شعبہ طب سے وابستہ افراد کی دن رات محنت کے نتیجے میں گذشتہ چار سالوں (2012 تا 2015) کے دوران ڈینگی بخار میں مبتلا جنرل ہسپتال آنے والے تمام مریض صحتیاب ہوئے اور 2016میں ڈینگی مریضوں کے علاج معالجے کے سلسلے میں حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے بارے میں میڈیکل سٹاف کی تربیت اور عوامی آگاہی کے لیے پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ میں تربیتی ورکشاپس اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گاجبکہ ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی مہم پورا سال جاری رکھنے اور ماحول کوحفظان صحت کے اصولوں کے مطابق برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
گذشتہ روز یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ ہمارے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈکس صلاحیت اور ٹیلنٹ میں کسی سے کم نہیں۔
یہ بات غیر ممالک کے طبی ماہرین نے بھی تسلیم کی ہے ۔وزیر اعلی نے ہمارے ہاں دستیاب اسی صلاحیت اور ٹیلنٹ کو اچھے طریقے سے استعمال کر کے مطلوبہ نتائج حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ ڈینگی کے خلاف جنگ میں ہراول دستہ ثابت ہوا ہے اور آنے والے برسوں میں بھی یہ ادارہ شہریوں کو ڈینگی سمیت ہر وبا سے بچانے میں پیش پیش رہے گا۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے کہا کہ وزیر اعلی شہباز شریف کی متحرک اور ہمہ گیر قیادت میں پنجاب میں ڈینگی کے خلاف چلائی جانے والی مہم کو جس طرح تمام محکموں، اداروں اور معاشرے کے ہر طبقے نے جانفشانی سے محنت کر کے کامیاب بنایا اس کا اعتراف دیگر ممالک کے ماہرین نے بھی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکا، تھائی لینڈ اور ملائشیاجہاں ڈینگی سالہا سال سے مسئلہ بنا ہوا ہے ان ملکوں کے طبی ماہرین کا بجا طور پر کہنا ہے کہ اگر 2011ء میں شہباز شریف بروقت اقدامات نہ کرتے توہزاروں انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا تھا۔پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ اس امر کاکریڈٹ وزیر اعلی شہباز شریف کو جاتا ہے کہ جن ممالک سے ہم نے ڈینگی پر قابو پانے کیلئے مدد لی تھی اب وہ ہم سے اس سلسلے میں مدد مانگ رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری