میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 7مبینہ دہشت گردگرفتار ،نامعلوم مقام پر منتقل

مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی سے ہے ، نجی ٹی وی کے دفتر پر کریکر حملے کا بھی اعتراف کر لیا ‘نجی ٹی وی

منگل 12 جنوری 2016 19:45

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، مبینہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکری جھنگوی سے ہے ، نجی ٹی وی کے دفتر پر کریکر حملے کا بھی اعتراف کر لیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ لاہور کے علاقہ سمن آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کامیاب کارروائی کر کے مبینہ 7دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا جن میں وحید ، سیف ، نواز اور ان کے دیگر ساتھی شامل ہیں ۔ مبینہ دہشت گرد میڈیا ہاؤسز پر حملوں کی منصوبہ کر رہے تھے جن کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم لشکری جھنگوی سے ہے ۔ ابتدائی تفتیش میں مبینہ دہشت گردوں نے لاہور میں نجی ٹی وی کے دفتر پر کریکر حملہ کرنے کا بھی اعتراف کر لیا ہے جبکہ ان کے قبضے سے مزید میڈیا ہاؤسز کی تصاویز بھی برآمد کر لی گئی ہیں ۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں