لاہو ر، سمن آباد میں حساس اداروں کی کارروائی ،میڈ یا ہاوسز پر حملوں میں ملوث 7مبینہ دہشت گرد گرفتار

منگل 12 جنوری 2016 20:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقے سمن آباد میں حساس اداروں نے کارروائی کر کیمیڈ یا ہاوسز پر حملوں میں ملوث 7مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

منگل کو ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے سمن آباد میں کارروائی کی جس میں7دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے جنہوں نے میڈ یا ہاوسز پر حملوں کا اعتراف کیا ہے۔ملزمان کے قبضے سے برآمد ہو نے والے لیپ ٹاپ میں بھی مختلف میڈ یا ہاوسزکی تصاویزر ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد میڈ یا ہاوسز پر مزید حملوں کی منصوبہ سازی کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان میں سیف اﷲ ،وحید اور نواز سمیت دیگر افراد شامل ہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں