وزیر اعلیٰ پنجاب کا مریدکے میں زیادتی میں ناکامی پر لڑکی کو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

منگل 12 جنوری 2016 20:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء )وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے مریدکے کے علاقہ لوہار انوالی میں زیادتی میں ناکامی پر پٹرول چھڑک کر لڑکی کو آگ لگانے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں