میٹرو اورنج ٹرین منصوبے کے خلاف پنجاب یونیورسٹی اساتذہ کا احتجاج‘ ریلی نکالی گئی‘ یونیورسٹی گیٹ کے سامنے ٹریفک بلاک کی گئی
مطالبا ت نہ مانے گئے تو چائنہ کے قونصل خانے کے سامنے آج پھر احتجاج کیا جائے گا، جنرل باڈی اجلاس میں اساتذہ کا عزم
منگل 12 جنوری 2016 20:48
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء ) اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ نے میٹرو اورنج ٹرین کے دفاتر کے قیام اور گھروں کی مسماری کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔ آسا کے صدر ڈاکٹر حسن مبین عالم،سیکریٹری ڈاکٹر محبوب حسین، نائب صدر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور ڈاکٹر فہیم آفتاب کی زیر قیادت انڈر گرایجوئیٹ سٹڈیز سنٹر سے پنجاب یونیورسٹی کے گیٹ نمبر 2 تک ریلی نکالی گئی اور اساتذہ نے علامتی طور پر کچھ دیر کیمپس پل کے قریب ٹریفک بھی بلاک کی۔
اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ آج سینکڑوں اساتذہ ایک بار پھر سڑکوں پر ہیں اور حکومت کو اس کے وعدے کی یاد دہانی کرانے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو کیمپس پل پر موجود چائنہ کے قونصل خانے تک احتجاج کیا۔(جاری ہے)
جائے گااور انہیں بھی یاداشت پیش کی جائے گی۔ اس موقع پر موجود سینکڑوں مرد اور خواتین اساتذہ نے حکومتی وعدہ خلافی پر شدید غم و غصہ کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت مہذب انداز کو نہیں سمجھتی جس پر اساتذہ سڑکوں پر آنے کیلئے مجبور ہوئے ہیں۔
اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ کی جنرل باڈی کا اجلاس الرازی ہال میں منعقد ہوا جس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ نے کہا کہ اگر ہمارے گھروں کو مسمار کیا گیا تو کلاسز کے بائیکاٹ کرنے کے علاوہ امتحانات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گااور وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ اساتذہ بروز بدھ (kl ) دوپہر12بجے پھر اکٹھے ہوکراحتجاجی مظاہرہ کریں گے ۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ