سرخ بسوں سے عوام کے چہروں کی زرد ی دور نہیں ہوگی‘ حکمران میٹروبس میں بیٹھ کر عوام کی حالت زار کاجائزہ نہیں لے سکتے

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی کا تقریب سے خطاب

منگل 12 جنوری 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔12 جنوری۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے لہجے میں ذوالفقارعلی بھٹوشہیداوربینظیر بھٹوشہید والی جرأت،ان کے ارادوں میں استقامت جبکہ ان کی باتوں میں صداقت ہے ۔پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہورمیں کھڑے ہوکرتخت لاہور کادھڑن تختہ کردیا ۔

بلاول بھٹوزرداری نے اپنے مخصوص جذباتی اندازسے حکمرانوں کے ناکام اوربدنام منصوبوں پرسے نقاب اٹھادیا ۔سرخ اورنیلی پیلی بسوں اورکالی ٹیکسیوں سے عوام کے چہروں کازردرنگ نہیں بدلے گا۔عوام کاروزبروزبڑھتااحساس محرومی حکمرانوں کی بے حسی اورنااہلی کاشاخسانہ ہے۔وہ فردوس پارک میں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

محمداشرف بھٹی نے مزید کہا کہ نااہل حکمران میٹروبس میں بیٹھے بیٹھے بیچارے عوام کی حالت زار کاجائزہ نہیں لے سکتے۔

ان کی میٹروبس نے شہریوں کوبے بس کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرقومی وسائل کودرست اندازسے استعمال کیا جائے توعوام کودیرینہ مسائل سے نجات مل سکتی ہے۔حکومت سرکاری وسائل سے ہسپتال تعمیر کرے ،ناداراوربیمار شہریوں کومفت ادویات دی جائیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت صنعتی ادارے تعمیر کرے جہاں ہنرمندوں کوروزگار ملے اورمہنگائی میں خاطر خواہ کمی کی جائے ۔حکمرانوں کاکوئی منصوبہ کمشن اوربدترین کرپشن کے بغیر پایہ تکمیل تک نہیں پہنچتا ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں اپوزیشن پارٹیوں کانام نہاد گرینڈالائنس چوں چوں کامربہ ہے،اس کے پیچھے بھی تخت لاہوروالے ہیں ۔حکمران یادرکھیں وہ سندھ کی منتخب حکومت کامینڈیٹ مذاق اڑاسکتے ہیں اورنہ سندھ کی منتخب قیادت بلیک میل ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں