آئی سی سی ورلڈ ٹی20 ٹرافی پاکستان کے دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پشاور سے لاہور پہنچ گئی

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے واحد فاتح پاکستانی کپتان یونس خان کو ملک میں موجود ہوتے ہوئے بھی دو روز تک ہونے والی کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا

منگل 12 جنوری 2016 21:01

آئی سی سی ورلڈ ٹی20 ٹرافی پاکستان کے دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پشاور سے لاہور پہنچ گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ٹرافی پاکستان کے دورے کے دوسرے اور آخری مرحلے میں پشاور سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ٹرافی کو پہلے باغ جناح لے جایا گیا جو لاہور میں قذافی سٹیڈیم سے قبل پاکستان کے تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرچکا ہے۔باغ جناح میں ٹرافی کا استقبال کرنے والوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر شامل تھیں۔

باغ جناح کے بعد ٹرافی کنیرڈ کالج گئی جہاں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی موجود تھیں۔ باغ جناح کے بعد ٹرافی کنیرڈ کالج گئی جہاں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بھی موجود تھیں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر نے اس موقع پر کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اس ٹرافی کے سفر کے لیے پشاور کے آرمی پبلک سکول کا انتخاب کیا گیا جو اس سکول کے طلبہ کے لیے بھی حوصلہ افزائی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کنیرڈ کالج بھی خواتین کرکٹ کا ایک اہم مرکز ہے اور یقیناً اس کالج میں ٹرافی کے آنے سے طالبات کی کرکٹ سے دلچسپی میں اضافہ ہوگا۔ثنا میر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کی خواتین ٹیم ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹرافی آخری مرحلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم پہنچی ہے جہاں سے وہ بدھ کے روز بنگلہ دیش روانہ ہوجائے گی۔آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پاکستان کے سفر کا سب سے اہم پہلو یہ ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے واحد فاتح پاکستانی کپتان یونس خان کو ملک میں موجود ہوتے ہوئے بھی دو روز تک ہونے والی کسی بھی تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا۔ ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں