بلاول بھٹو پنجاب میں بڑھکیں مارنے کے بجائے تھر کے معصوم بچوں کی جانیں بچانے پر توجہ دیں‘اعجاز احمد چوہدری

بیڈ گورنس ،نا اہلی اور حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی سے ملک تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے، ،زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں نے غریب عوام کا خون چوسنے کے سواء کچھ نہیں کیا

منگل 12 جنوری 2016 22:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیاسی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں کا دور بد ترین دور ہے دونوں حکومتوں نے اپنے اپنے ادوار میں کرپشن اور لوٹ مار کے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہے، بیڈ گورنس ،نا اہلی اور حکومتوں کی مایوس کن کارکردگی سے ملک تباہی کے دہانے پر جا پہنچا ہے دونوں جماعتیں اپنی اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لئے آپس میں مفاہمت کے نام پر مک مکا کیا بلاول بھٹو پنجاب میں بڑھکیں مارنے کے بجائے تھر کے معصوم بچوں کی جانیں بچانے پر توجہ دیں ،زرداری اور نواز شریف کی حکومتوں نے غریب عوام کا خون چوسنے کے سواء کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غریب عوام سے روٹی کا آخری نوالہ بھی حکمرانوں نے چھین لیا ہے ملک میں ہر طرف کرپشن کا لوٹ مار کا بازار گرم ہے صرف پانچ سالوں کے دوران غیر قانونی طور پر 5 کھرب ڈالر ملک سے باہر منتقل کیے گئے ہے جو کہ حکمرانوں کے لئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے ، اقتدار کے مزے یہاں لو اور دولت لوٹ کر ملک سے باہر لے جاؤ، پیپلز پارٹی کی طرح (ن) لیگ کی حکومت بھی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہے ، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے درباری شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار نہ بنیں عمران خان خان پر بے بنیاد الزام تراشی کر کے اپنے سیاسی قد کو بڑھانے کی ناکام کو شش کر رہے ہیں (ن) لیگ حکومت کی نا اہلی اور بد نیتی سے راہداری منصوبہ پر غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہے چھوٹے صوبوں کے تحفظات دور کیے جائے ، انہوں نے کہا کہ تمام اہم ایشو کو پارلیمنٹ میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت 40 ارب کے ٹیکسوں کے بعد 75ارب کے نئے ٹیکسوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈالنے جا رہی ہے جو کہ غریب عوام کے ساتھ زیادتی اور نا انصافی کے مترادف ہوگا حکومت غیر ملکی قرضوں اور لوٹ مار کی سزا غریب عوام بھگت رہے ہیں پٹرول سستا ترین ہونے کے باوجود حکومت غریب عوام کو ریلیف نہ دیکر اپنی جیبیں بھرنے میں لگی ہوئی ہے حکومت نے ایل پی جی سیکنڈل میں غریب عوام کو 16ارب روپے کا ٹیکہ لگایا ہے لگتا ہے حکمرانوں کی ترجیہات میں غریب عوام شامل ہی نہیں حکمرانوں نے ظلم کی ہر حد کو پار کر دیا ہے مہنگائی ، بے روز گاری ، کرپشن ، لاقانونیت ، بدامنی ، اغواء برائے تاوان، قتل و غارت اور جنسی زیادتی ، چوریوں اور ڈاکوؤں میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے حکمران ٹولہ دن رات مال بنانے میں لگا ہوا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں