آصفہ بھٹو کی تینوں بلیاں اچانک بیمار پڑ گئیں،ویٹرنری ڈاکٹر سے چیک اپ کرایا گیا

منگل 12 جنوری 2016 22:41

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔12 جنوری۔2016ء)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو کی تینوں بلیاں اچانک بیمار پڑ گئیں،تینوں کو ویٹرنری ڈاکٹر سے چیک اپ کرایاگیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ آنے والی ان کی بہن آصفہ بھٹو اپنی تین پالتو بلیوں کو بھی ہمراہ لائی ہیں لیکن تینوں بلیاں گزشتہ روز سست دیکھی گئیں جس پر آصفہ بھٹو کو فکر لا حق ہو گئی ۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تینوں بلیوں کا ویٹرنری ڈاکٹر سے چیک اپ کرایاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں