لاہور، طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو مقامی ہوٹل میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
منگل 12 جنوری 2016 22:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔12 جنوری۔2016ء) طالبہ سے زیادتی کے ملزمان کو مقامی ہوٹل میں شراب پی کر غل غپاڑہ کرنے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ زیادتی کیس میں ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ عدالت نے یہ حکم ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔ ملزمان میں عمر، امیر ، قمر الزمان ، خالد ، حارث، بلال اور عبدالماجد شامل ہیں۔
ان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے مقامی ہوٹل میں ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں انہوں نے شراب پی کر غل غپاڑہ کیا ۔فاضل عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر درخواست منظورکرتے ہوئے انہیں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔(جاری ہے)
ملزمان کے خلاف مذکورہ تھانے میں ایک اور مقدمہ بھی درج ہے جس کے مطابق انہوں نے صوبائی وزیر رانا مشہود کے مبینہ قریبی عزیز عدنان ثناء اﷲ کے ساتھ ملکر لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزمان اس مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔ دوسری طرف متاثرہ لڑکی عدالت میں اپنا بیان قلمبند نہیں کرا رہی عدالت اسے متعدد بار بیان قلمبندکرانے کے لئے طلب کر چکی ہے مگر اس کی جانب سے ہر بار خراب ذہنی حالت کو جواز بناکر پیش ہونے سے انکار کر دیا جاتا ہے۔ لڑکی کے بیان قلمبند نہ کرانے کی وجہ سے مقدمے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو رہی کیونکہ مقدمے میں ملوث ملزمان عدنا،امیر ، قمر الزمان ، خالد ، حارث، بلال اور عبدالماجد کے کرداروں کا تعین اس کے بیان کے بعدہی ہو گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
صوبائی وزیر تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت شاہراہوں کی تعمیر کا جائزہ اجلاس
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام پروجیکٹ مینجمنٹ پر2 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے،ترجمان
حکومت کسان کو ہر صورت ریلیف دے گی ،ملک محمد احمد خان
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا ..
لیسکو کی نادہندگان کے خلاف مہم جاری،207 ویں روز4.36 ملین روپے سے زائد کی وصولی کر لی گئی
چھٹی پنجاب (را) پاور لفٹنگ انٹر کلب ڈیڈ لفٹ،بینچ پریس چمپئن شپ کل سے شروع
یو ای ٹی لاہور میں تیسرے نپیو وینچر مقابلہ جات کا اہتمام
لاہورفضائی آلودگی میں دوسرے نمبرپررہا
لاہور پولیس نے رواں سال اب تک 1213سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کئے ‘ترجمان
عوام کو صاف پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کے لیے ہرفورم پر بات کریں گے‘ذبیح اللہ بلگن
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات