اداکارہ تعبیر برال دوران پرفارمنس زخمی

بدھ 13 جنوری 2016 12:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) اسٹیج اداکارہ تعبیر برال دوران پرفارمنس زخمی ہو گئیں، تفصیلات کے مطابق اداکارہ تعبیر برال الحمراء کلچرل کمپلیکس ہال نمبر 2 میں جاری اسٹیج ڈرامہ ”ٹوٹ بٹوٹ چغل خور“میں دھمال پر پرفارم کر رہی تھیں کہ اچانک پاؤں میں موچ آگئی جس کے باعث اداکارہ کو ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد اداکارہ کو ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے۔جس کے بعد انہوں نے ڈرامہ چھوڑ دیا ہے اور ان دنوں آرام کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں