لاہور : جناح اسپتال کی ایمر جنسی میں فائرنگ ، ملزم کی حالت تشویشناک

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 13 جنوری 2016 12:20

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 جنوری 2016ء) : جناح اسپتال کی ایمر جنسی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق ایک شخص نے اسپتال کی ایمر جنسی میں داخل ہو کر پہلے سے زیرٍ علاج قتل کے ملزم پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

پولیس فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کو چار گولیاں لگیں ، اسپتال ذرائع کے مطابق دونوں میں پرانی دشمنی معلوم ہوتی ہے ۔ البتہ ملزم کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس ذارئع نے بتایا کہ اسپتال میں قتل کے ملزم کا طبیعت خرابی کے باعث علاج کیا جا رہا تھا جس کی اطلاع پر ملزم نے ایمرجنسی میں گھُس کر اس شخص کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں