نور کی فلم ” عشق پازیٹو “ کی ایڈیٹنگ کا 50فیصد کام مکمل

بدھ 13 جنوری 2016 12:34

نور کی فلم ” عشق پازیٹو “ کی ایڈیٹنگ کا 50فیصد کام مکمل

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) ہدایتکارہ و اداکارہ نور کی فلم ” عشق پازیٹو “ کی ایڈیٹنگ کا 50فیصد کام مکمل کرلیا گیا ، فلم کو مارچ میں نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بطور ہدایتکارہ اداکارہ نور کی پہلی فلم ” عشق پازیٹو “ کی ایڈٹنگ کا نصف کام مکمل کر لیا گیا ہے اور جلد فلم کی باقی ایڈیٹنگ بھی مکمل کر لی جائے گی ۔ جس کے بعد توقع ہے کہ نور اپنی فلم کو مارچ میں نمائش کے لئے پیش کریں گی ۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار صائم علی ، ولی بخاری ، نور ، آمنہ ملک ، عرفان کھوسٹ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں