لاہور،جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، اظہر کو 4گولیاں لگیں

بدھ 13 جنوری 2016 14:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) لاہور میں واقع جناح ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ملزم کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، اظہر کو 4گولیاں لگیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو لاہور کے جناح ہسپتال کے ایمر جنسی میں داخل اظہرنامی شخص کو ملزم حارث نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا، اظہر کو چار گولیاں لگیں ۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ تقریباً دو ماہ قبل اظہر نامی شخص جو جوہر ٹاؤن لاہور کا رہائشی ہے اس نے ملزم حارث کے دادا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، جس کے بعد جب کہ موقع سے فرار ہو رہا تھا تو وہاں موجود اہل علاقہ نے اظہر کو پکڑ کر شدید زدوکوب کیا تھا،جس پر وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا، ملزم اظہر علی پر قتل کا مقدمہ بھی درج تھا تاہم بدھ کی صبح ملزم حارث نے طیش میں آ کر جناح ہسپتال میں زیر علاج اظہر پر پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اظہر کو چار گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق ملزم اظہر کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے ملزم حارث کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاتاہم پولیس اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ ملزم حارث ایمر جنسی کے اندر اسلحہ لے کر کس طرح داخل ہوا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں