لاہور میں صحت وصفائی اور سیوریج سسٹم کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے‘ذکراﷲ مجاہد

انتظامیہ شہریوں کی شکایات کے ازالے کی بجائے حکمرانوں کی خوشنودی کے لیے کام کررہیں‘امیرجماعت اسلامی لاہور

بدھ 13 جنوری 2016 18:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13 جنوری۔2016ء) امیرجماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور جیسے بڑے شہر میں صحت وصفائی ،سیوریج سسٹم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی صورت حال انتہائی خراب ہوچکی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں ضلعی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور۔

محمد عمیرخان،ملک شاہد اسلم،خلیق احمد بٹ، شاہد نوید ملک اور عبدالعزیز عابد نے شرکت کی۔ انھوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ حکومت کے پاس ان مسائل کے حل کے لیے خطیررقم موجود ہوتی ہے لیکن وہ اپنی من مانی مرضی سے رقم کو نمائشی منصوبوں اوردیگر کاموں میں خرچ کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے لاہور شہر جیسے گنجان آبادی والے شہر میں پینے کے پانی کی قلت اورصفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر گہرے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر حکومت نے ان مسائل کی طرف توجہ نہ دی تو وہ اہل لاہور کے ہمراہ ان مسائل کے حل کے لیے سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اکثر سڑکوں، اہم گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک جام سمیت دیگر مسائل پر خصوصی توجہ دینے کی بجائے انتظامیہ حکمرانوں کی خوشنودی کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے ہوئے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر طرف افراتفری اورظلم وزیادتی کا دور دورہ ہے۔ پولیس عوام کی حفاظت کی بجائے حکمرانوں کو پروٹوکول دینے میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں