لاہور،جناح ہسپتال کی ایمر جنسی وارڈ میں فائرنگ ایک شخص زخمی

بدھ 13 جنوری 2016 18:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 جنوری۔2016ء) جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل مریض کے پوتے نے دادا کا بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا اور موقعے سے فرار ہونے لگا تو ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ وں نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق زخمی اظہر ملزم نے حارث کے دادا کو دو روز قبل مارا تھا جس کی رنجش کے باعث اپنے دادا کا بدلہ لینے کے لیے اظہر پر فائرنگ کردی۔

زخمی اظہر کو 4فائر لگے اور وہ شدید زخمی ہوگیا۔ اسے فوری آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا۔ جہاں ڈاکٹر اس کی جان بچانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ ملزم حارث فائرنگ کرکے ہسپتال سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا کہ ہسپتال کے سکیورٹی گارڈ وں نے ملزم حارث کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں