ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے امید کی کرن اورباعث فخرہیں‘شہبازشریف

پنجاب حکومت آئی ٹی کے فروغ کیلئے ان کا مشن تیزرفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے،گڈ گورننس کیلئے آئی ٹی کے استعمال کااعزاز پنجاب حکومت کو حاصل ہے ،اس سے بھر پور استفادہ کیا جارہا ہے وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ارفع کریم کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام

بدھ 13 جنوری 2016 20:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ کم عمر ترین انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ماہر ارفع کریم پاکستان کی ہونہار، ذہین اور قابل ترین بیٹی تھی۔ ارفع کریم نے انتہائی کم عمری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کی اور اپنی خداداد صلاحیتوں کے ذریعے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کم عمر ترین آئی ٹی ماہر ارفع کریم کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ارفع کریم جیسی ذہین بیٹیاں ملک کیلئے امید کی کرن اورباعث فخرہیں۔ آج ارفع کریم ہمارے درمیان موجود نہیں لیکن پنجاب حکومت آئی ٹی کے فروغ کیلئے ان کا مشن تیزرفتاری سے آگے بڑھا رہی ہے۔ حکومت پنجاب نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے موثراقدامات کئے ہیں۔

پنجاب بھر کے ہائی سکولوں میں جدید آئی ٹی لیبز کا قیام اور طلباء میں لیپ ٹاپ کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔صوبے میں گڈ گورننس کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کااعزاز پنجاب حکومت کو حاصل ہے اور اس سے بھر پور استفادہ کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک کو ارفع کریم کے نام سے منسوب کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں