وزیراعلیٰ شہبازشریف کا ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم

بدھ 13 جنوری 2016 20:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ڈسکہ کے نواحی گاؤں میں اغواء کے بعد 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سیالکوٹ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ متاثرہ بچی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں