عمر اکمل نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا میچ کھیلیں گے، پی سی بی کی تصدیق

بدھ 13 جنوری 2016 20:28

عمر اکمل نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا میچ کھیلیں گے، پی سی بی کی تصدیق

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین عمر اکمل نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی کے لیے دستیاب ہوں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھی تصدیق کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی عائد ہے۔ جبکہ پی سی بی کا کہنا ہے کہ عمر اکمل کے معاملے پر ٹریبونل قائم کیا گیا ہے جس میں عمر اکمل نے اپیل کی ہے۔ اپیل کے فیصلے تک بیٹسمین پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی جمعے کو کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں