وزیراعلیٰ پنجاب کی اے آروائی نیوز اسلام آباد کے دفتر پر حملے کی شدیدمذمت

بدھ 13 جنوری 2016 21:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اے آروائی نیوز اسلام آباد کے دفتر پر حملے کی شدیدمذمت کی ہے-وزیر اعلی نے کہا کہ اے آروائی نیوز کے دفتر پر حملہ آزادی صحافت پر حملے کے مترادف ہے- وزیر اعلی نے زخمی کارکن کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں