لاہور ، گھر میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق،4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا
جمعرات 14 جنوری 2016 11:08
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہوری گیٹ کے علاقے میں گھر میں لگنے والی آگ کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 70سالہ گلشن بی بی، محمد علی، شاہد عائشہ اور شاہد علی شامل ہیں جبکہ 4افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔ لاہور کے علاقے اندور لاہوری گیٹ میں ایک 3 منزلہ عمارت کی دوسری اور تیسری منزل پر رات دیر گئے شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پہلی منزل پر موجود عطا نامی شخص کے خاندان کے افراد واقعہ کے فوراً بعد باہر نکل آئے لیکن دوسری اور تیسری منزل پر رہائش پزیر شاہد اس کی اہلیہ قیصرہ، اس کی 18 سالہ بیٹی عائشہ اور 15 سالہ بیٹا علی، شاہد کی بہن گلشن اور ان کا 4 سالہ پوتا علی آگ کی شدت کی وجہ سے باہر نہ نکل سکے۔(جاری ہے)
فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم تنگ و تاریک گلیوں اور لکڑی کا کام زیادہ ہونے کی وجہ سے اہلکاروں کو امدادی کاموں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
فائر بریگیڈ نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد صبح 8 بجے کے قریب آگ پر قابو پایا تاہم کولنگ کا عمل اس وقت بھی جاری رہا۔ عمارت میں موجود تمام افراد اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا جب کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت بھی ممکن نہیں رہی۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی جی نیب بن کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کے کیس میں شریک ملزم محمد رضوان کی درخواست ضمانت منظور
بورڈ آف ریونیو کی جانب سے بجٹ، مراعات وادارہ جاتی معلومات کی عدم فراہمی کے کیس کی سماعت ملتوی
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ،سپیشل افراد کیلئے ہمت کارڈ وبیت المال کیلئے نگہبان کارڈ جاری ..
لاہورہائیکورٹ کی ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی تقرریوں کیخلاف درخواست پر وکلاء کو دلائل کیلئے مہلت
ٓیو ایس ایمبیسی اسلام آباد کی سیکنڈ سیکرٹری سپینسر سیلیبر کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
kکاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ، ملزم گرفتار
ح*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے روس کے سفیر البرٹ خوریف کی ملاقات
پاکستان آگہی پروگرام ، موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ کا شیخوپورہ کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ
ڈی جی ایل ڈی اے کاٹیپادفترکا دورہ،چیف انجینئر نے ٹریفک روانی اقدامات بارے بریفنگ دی
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
ایل ڈی اے ٹیموں کی کارروائی، سالانہ کمرشل فیس ادا نہ کرنے پر10سے زائد املاک سربمہر کر دیں
لاہور: روس کے سفیر البرٹ پی خوریف کا الحمراء آرٹ میوزیم کا دورہ ، پاکستانی آرٹسٹوں کے کام کی پذیرائی ..
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مسلسل دوسرے روز مندی کارحجان،کے ایس ای 100 انڈیکس 43.20 پوائنٹس کی کمی کے بعد 70290.11 پوائنٹس پربند
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات
-
کوئی پسند نہ پسند نہیں ، صحافیوں کوجلد برابری کی بنیاد پرپلاٹ مہیا کئے جائیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
نواز شریف نے کہاہمسائیوں سے لڑائی نہیں کرنی،دوستی کے دروازے کھولیں،دلوں کے دروازے کھولیں،راستے کھولیں‘مریم نوازشریف
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف جنرل متین گیوراک کی ملاقات ، باہمی دلچسپی، دفاعی، تربیت اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ دینے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال