پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کے محمدحفیظ کامیاب ترین بیٹسمین رہے

جمعرات 14 جنوری 2016 12:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹونٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کے محمدحفیظ کامیاب ترین بیٹسمین رہے انہوں نے8ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی8اننگزمیں24.75کی اوسط سے198رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور46رنزہے۔دوسرے نمبرپرنیوزی لینڈکے اسکاٹ اٹائرس نے8ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی8اننگزمیں24.25کی اوسط سے194رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47رنزہے۔

(جاری ہے)

تیسرے نمبرپرپاکستان کے عمراکمل نے9ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی9اننگزمیں25کی اوسط سے175رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری بھی شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور56رنزناٹ آو?ٹ ہے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے ہی شاہدخان آفریدی نے11ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی10اننگزمیں19.22کی اوسط سے173رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور29رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈکے برینڈن میکلم نے6ٹونٹی ٹونٹی میچوں کی6اننگزمیں28.16کی اوسط سے169رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47رنزہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں