لاہور جناح ہسپتال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا

جمعرات 14 جنوری 2016 12:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہور جناح ہسپتال میں فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈاکٹروں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا‘ احتجاج کے باعث او پی ڈی ‘ سرجیکل وارڈ اور ایمرجنسی بند‘ گزشتہ روز ملزم حارث نے جناح ہسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں زیر علاج شخص شدید زخمی ہوگیا تھا واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے حکومت کی جانب سے مناسب سکیورٹی نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کا احتجاج آج بھی جاری ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کو مکمل سکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی وہ کام شروع نہیں کرینگے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں