لائبہ خان پنجابی فلم ” دشمن دار حسینہ “ کی کاسٹ سے فارغ

جمعرات 14 جنوری 2016 13:08

لائبہ خان پنجابی فلم ” دشمن دار حسینہ “ کی کاسٹ سے فارغ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) اداکارہ لائبہ خان کے غیر سنجیدہ رویے کو دیکھتے ہوئے فلم پروڈیوسر چوہدری عمر نے ان کو اپنی فلم کی کاسٹ سے فارغ کردیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ لائبہ خا ن کوچوہدری عمر نے اپنی پنجابی فلم ”دشمن دار حسینہ “میں کاسٹ کیا تھا مگر اب انہوں نے لائبہ خان کو غیر سنجیدہ رویے اور اوٹ پٹانگ حرکات کے باعث اپنی فلم سے آؤٹ کردیا ہے ۔ لائبہ خان اسٹیج ڈراموں میں بھی متعدد اداکاراؤں سے جھگڑا کرتی رہتی ہیں اوراسی وجہ سے ان کو کم ڈرامہ پروڈیوسر اپنے ڈرامے میں کاسٹ کرتے ہیں ۔ جبکہ لائبہ خان نے ان الزامات کی تردیدکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں