باغبا ن جسامت اور بیرونی دلکشی و جاذبیت برقرار کھنے کیلئے پھل کی پختگی کو مدنظر رکھتے ہوئیترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑیں،ماہرین زراعت

جمعرات 14 جنوری 2016 13:50

لاہور ۔14 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 جنوری۔2016ء)زرعی ماہرین نے باغبانوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پھل کی جسامت اور بیرونی دلکشی و جاذبیت برقرار کھنے کیلئے پھل کی پختگی کو مدنظر رکھتے ہوئیترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑیں ۔زرعی ماہرین کے مطابق باغبان ترشاوہ پھلوں کو عدم آگاہی کے باعث سیزن کے شروع میں توڑ لیتے ہیں جس سے پھل پوری طرح تیار نہیں ہوتا اورجسامت میں کم رہ جاتا ہے جس سے وہ بیرونی دلکشی کھو دیتا ہے اور مارکیٹ میں مناسب قیمت حاصل نہیں کر پاتا۔

ماہرین نے بتایا کہ ترشاوہ پھلوں کو پودوں سے توڑنے کے بعد ایک چٹائی پر یا فیکٹری میں کنویئر بیلٹ پر چھانٹنے کے بعد مختلف گروہوں یا گریڈز میں تقسیم کیا جاتاہے۔ پھلوں کی درجہ بندی کے دوران پھل کے سائز، بیماری سے پاک ہونااور جلد کی رنگت کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

عالمی مارکیٹ کے معیار کے مطابق پھلوں کو تین گریڈز لاثانی، اول اور دوم درجہ میں تقسیم کیا جاتاہے۔

گریڈنگ کے بعد پھلوں کی پیکنگ کا عمل انتہائی اہم ہے۔ باغبان ان پھلوں کو جاذب نظر اور معیاری پیکنگ کیلئے الگ الگ پیک کرکے ایک کارٹن میں رکھیں۔ اچھی پیکنگ سے مارکیٹ میں نہ صرف بہتر دام ملتے ہیں بلکہ ان پھلوں کی عمر میں بھی اضافہ ہوتاہے۔ پاکستان دنیا میں ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا تیسرا بڑا ملک ہے اور پنجاب میں ترشاوہ پھلوں کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً 95 فیصد حصہ پیدا ہوتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں