پنجاب میں تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کے بغیر ترقی کا خواب پور ا نہیں ہو سکتا‘ عرفان قیصر شیخ

جمعرات 14 جنوری 2016 15:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) چیئرپرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہاہے کہ پنجاب میں تربیت یافتہ ہنر مند افرادی قوت کے بغیر ترقی کا خواب پور ا نہیں ہو سکتا، ٹیوٹاصوبہ پنجاب کی نوجوان نسل کو مقامی و بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تیار کرنے کیلئے خصوصی توجہ د ے رہی ہے،اس کو متحرک ادارہ بناکرقومی ترقی میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں، ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے دیہی اور شہری علاقوں میں جدید شارٹ کورسز کا آغاز کیا جا چکا ہے تاکہ پیشہ ورانہ تربیت کی سہولیات میں اضافہ کر کے ملک میں غربت اور بیروزگاری کے مسائل کو حل کرنے میں ٹیوٹا اپنا کردار ادا کرسکے،صوبہ بھر میں فنی تعلیم اور ووکیشنل ٹریننگ سسٹم کافروغ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور انکی ہدایات کی روشنی میں تمام تراقدامات کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ہیڈ آف سپیشل مانیٹرنگ سی ایم سیکرٹریٹ اعزاز اختر، ایسوی ایٹ پارٹنر مکینزی تیمور خان کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا ۔عرفان قیصر شیخ نے کہاکہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ پاکستان کا مستقبل فنی تعلیم سے جڑا ہو اہے اور ہنر مند افراد کی دستیابی سے ہی ملکی معاشی ترقی ممکن ہے۔مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید نصاب متعارف کروانے کیلئے تمام تر اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

ٹیوٹا صوبہ بھر میں معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے کیلئے جدید شارٹ کورسز کے نیٹ ورک کو وسیع پیمانے پر پھیلانے کیلئے کوشاں ہے۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے کہا کہ اِس وقت ہنر مند افرادی قوت کی شدید قلت ہے اور ہم اس کمی کو دور کرنے کیلئے صوبہ بھر میں ہر شعبہ کے افراد اور خصوصا نوجوان نسل کیلئے جدیدشارٹ کورسز متعارف کروا رہے ہیں۔ روائتی فنی تعلیم کی بجائے جدید کورسز میں ٹریننگ حاصل کرنے والوں نوجوانوں کو روزگار کے یقینی مواقع میسر ہونگے۔ٹیوٹا برطانیہ،ترکی اور دیگر ممالک کے بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے نوجوان نسل کو جدید شارٹ کورسز میں تربیت دینے کیلئے متعارف کروا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں