تین پولیس ،دو ڈی ایم جی افسران کو پنجاب سے فوری چارج چھوڑکر بلوچستان رپورٹ کرنے کے احکامات

جمعرات 14 جنوری 2016 15:08

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء)وفاق نے تین پولیس اوردو ڈی ایم جی افسران کو پنجاب سے فوری چارج چھوڑکر کے بلوچستان رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاق کی طرف سے جاری مراسلے میں ایس ایس پی ملک امتیاز احمد،سید علی ناصر رضوی اور ایس پی حسنین حسیب امتیاز جبکہ ڈی سی او رحیم یار خان کیپٹن (ر) ظفر اقبال ارکین کمشنر ناصر محمود بشیر کو فوری چارج چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے بلوچستان رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے ۔ حکم پر عمل نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کا عندیہ دیاگیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں