بدعنوانی سے انکار مہم ”الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا“ پر مزید تیز کرنے کا انکشاف

جمعرات 14 جنوری 2016 16:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء)قومی احتساب بیورو نے 2016 میں بدعنوانی سے انکار مہم کو ”الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا“ پر مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بجلی بلوں پر پیغام کی طرز پر نیب کے زیر اہتمام گرلز کالجز،پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے ساتھ مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

نیب سے وابستہ سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ نیب کی انسداد بدعنوانی سے متعلق آگاہی اور تدارک مہم کو ملک بھر میں مختلف شعبہ جات کے ساتھ اشتراکی طور پر جاری رکھنے کے ساتھ ساتھ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں اشتہاری مہم کو مزید موثر اور تیز کیا جائے گ تاکہ عوام الناس تک پیغام کو اچھے انداز تک پہنچایا جا سکے۔

جبکہ مختلف سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں کردار سازی کی انجمنوں میں بھی ضافی کیا جائے گا۔ان کے مطابق پی ٹی اے کے تعاون سے تمام کروڑوں موبائل صارفین تک بدعنوانی سے انکار کا پیغام پہنچایا گیا ہے تاہم نیب کی طرف سے کرکٹ ، ہاکی کے ساتھ بھی معاہدے کئے جائیں گے۔ خصوصی ٹکٹ بھی جاری کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں