بلاول بھٹو کا دورہ لاہور ناکام ہوگیا ،یاسمین رانا

جمعرات 14 جنوری 2016 16:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر زمرد یاسمین رانا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کا دورہ لاہور ناکام ہوگیا ۔بلاول بھٹوکی جماعت اب پنجاب میں زندہ نہیں ہوسکتی۔پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اْمریت کا ساتھ دیا۔ دور آمریت میں محنت کش اور غریب قوم کے وسائل بے دردی سے لوٹے گئے۔ کرپشن سے قومی معیشت متاثر ہوئی۔

چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور قومی منصوبہ ہے جس سے پاکستان کی تمام اکائیاں مستفیدہوں گی۔ سی پیک کے تحت 36 ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرف کئے جا رہے ہیں جوچین کی سرمایہ کاری ہے اوراس میں سے اڑھائی ارب ڈالر پنجاب میں توانائی کے منصوبوں پر جبکہ سندھ میں 9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے علاقے گوادر اور خیبرپختونخوا میں بھی توانائی کے منصوبے لگ رہے ہیں۔

نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ میں پنجاب نے اپنے حصے سے سالانہ 11 ارب روپے دوسرے صوبوں کو دے کر یہ ایوارڈ منظور کرایااورپنجاب حکومت اس ضمن میں 55ارب روپے دیگر صوبوں کو دے چکی ہے۔ پرویز مشرف اپنی تمام طاقت اور آمریت کے باوجود نیشنل ایوارڈ کمیشن منظور نہ کرا سکا، یہ کارنامہ سیاستدانوں نے ہی سرانجام دیا اور پنجاب کی 55 ارب روپے کی قربانی رنگ لائی۔

پنجاب نے بڑا صوبہ ہوتے ہوئے یہ قربانی دے کر قومی یکجہتی کو مضبوط کیا۔ پاکستان ہم سب کا ہے اور ہمیں مل کر اسے ترقی دینا ہے۔ پاکستان کی ترقی کے سفر کو ملک کی تمام اکائیوں کو غلط فہمیوں کو دور کرکے مل کر طے کرنا ہے۔ پنجاب نے جس طرح نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈ کی منظوری میں اپنے حصے کی قربانی دی، اسی طرح آئندہ بھی پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیاد ت میں پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کر ترقی و خوشحالی کی منزل سے ضرور ہمکنار کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں