وزیراعلیٰ شہبازشریف کا گھر میں آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعلیٰ کی متعلقہ حکام کو ہدایت

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں