وزیراعلیٰ شہباز شریف کی انقرہ میں دھماکے کی شدید مذمت،قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 14 جنوری 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے انقرہ میں پولیس ہیڈکوارٹر کے باہر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں