فنکار کو فلم اور ٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں، ماڈل فضا علی

جمعرات 14 جنوری 2016 17:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) اداکارہ وماڈل فضا علی نے کہا ہے کہ سچے فنکارکوفلم اورٹی وی کی کیٹگری میں تقسیم کرنا درست نہیں ہے۔جس طرح فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، اسی طرح ایک فنکارکوبھی کسی ایک شعبے تک قید نہیں کیا جاسکتا۔ ان خیالات کا اظہارفضاء علی نے گزشتہ روز اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تواس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اورآگے بڑھنے کے لیے ایک طریقہ کاربھی اس کے ساتھ ہوتا ہے۔

جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہامنواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہوجائے توپھر اس کوٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔

(جاری ہے)

مگرمیرے نزدیک شوبز میں حد بندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔

ایک فنکارکوفنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی اورانہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکارکسی ایک میڈیم تک خود کومحدود رکھ لے۔ ایک سوال کے جواب میں فضاء علی نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا۔ ٹی وی پرایکٹنگ کی اوربطورمیزبان بھی اپنی صلاحیتوں کومنوایا۔

اس کے علاوہ میوزک کے شعبے میں بھی کام کررہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکارمیں اگرٹیلنٹ ہے تواس کوضرورموقع ملنا چاہیے۔موجودہ فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فضاء علی نے کہاکہ پاکستان میں بننے والی فلموں کوہم مکمل فلم تونہیں کہہ سکتے لیکن جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ جوکام کیا جارہا ہے اس سے ہماری فلم کے معیار میں بہتری دکھائی دی ہے۔ خاص طورپرگزشتہ دوبرسوں کے دوان پاکستانی سینمامیں اب اپنی فلموں کودیکھنے والے لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں۔ وگرنہ سینماگھروں میں شائقین کی بڑی تعداد بھارتی فنکاروں کودیکھنے کے لیے پہنچتی تھی۔ اب حالات بہتر ہو رہے ہیں اورآنے والے دنوں میں اس میں مزید بہتری آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں